1993میں ممبئی بم دھماکوں کے الزام میں سزا کاٹ رہے مفرور ملزم ٹائیگر میمن کے بھائی یوسف میمن جمعہ کے روز مہارشٹرا کی ناسک جیل میں انتقال کرگئے۔
جیل کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ موت کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چلا اوران کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے دھولیا روانہ کی جائے گی۔ناسک پولیس کمشنر وشواں نانگری پٹیل نے موت کی تصدیق کی ہے۔
وہیں ٹائیگر میمن مبینہ طورپرمفرورداؤد ابراہیم کے ساتھ مل کر ممبئی بم دھماکوں کی سازش تیارکی تھی’ یوسف پر الزام تھا کہ انہوں نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے ممبئی میں اپنا گیاراج اورالحسینی فلیٹ دیاتھا۔
ٹاڈا کی ایک اسپیشل عدالت نے یوسف میمن کو عمر قیدکی سزا سنائی تھی۔ یعقوب میمن کواس کیس میں 2015میں پھانسی کی سزا دی گئی تھی۔
ممبئی میں 12مارچ کو 12دھماکہ ہوئے تھے جس میں 250لوگ مارے گئے اور سینکڑوں کو زخمی ہوئے تھے۔