دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 لاکھ 5 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ3 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 55 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 440 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
امریکہ میں کورونا سے مزید 123 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 26 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
برازیل امریکہ کے بعد 13 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے مزید 46 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 57 ہزار چھ سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
روس میں کورونا سے مزید 104 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار166 سے تجاوزکرگئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 41 ہزار سے بڑھ گئی۔
بھارت میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 384 افراد کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16 ہزار504 سے بڑھ گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ ہو گئی۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزا550 سے بڑھ گئی جبکہ 3 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔
اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 95 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار317 سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے۔
میکسیکو میں 3 ہزار 410 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ گئی، مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار648 سے تجاوزکرگئی۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار670 سے تجاوزکرگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز2 لاکھ 25 ہزار 584 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 9 ہزارہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز1 لاکھ 94 ہزار 216 ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار97 تجاوزکرگئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز1 لاکھ 97 ہزار 493 ہو گئے۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار778 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز1 لاکھ 62 ہزار93 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار551 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار233 تک جا پہنچی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار955ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار167 تک جا پہنچی ہے۔