چین نے لداخ میں بیس مارشل آرٹ ٹرینر بھی بھیج دیے۔فائل فوٹو
چین نے لداخ میں بیس مارشل آرٹ ٹرینر بھی بھیج دیے۔فائل فوٹو

چین ،بھارت کشیدگی ۔ تازہ جھڑپ میں مزید بھارتی فوجی مارے گئے

بھارت اور چین کشیدگی بڑھنے لگی، لداخ سیکٹر میں ایک بار پھر جھڑپ ہوگئی جس میں مزید بھارتی فوجی مارے گئے ہیں جب کہ چین نے تین اہم تزویراتی مقامات پر قبضہ بھی کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لداخ میں بھارت کو مسلسل ہزیمت کا سامناہے جہاں  چین نے ایل اے سی پر مزید تین ٹیکٹیکل پوزیشنز پرکنٹرول حاصل کرلیا جس میں دولت بیگ اولڈی، گلوان ویلی کے اہم حصے شامل ہیں جبکہ بھارتی فوج پینگانگ میں فنگرٹو تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق  لداخ میں مزید دو بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

ادھر چین کا کہنا ہے کہ وہ لداخ میں بیس مارشل آرٹ ٹرینر بھیج رہا ہے۔ چین کی جانب سے اس کی سرکاری وجہ نہیں بتائی تاہم چین کے بروقت فیصلوں نے مودی سرکارکو بوکھلاہٹ کا شکار کررکھا ہے۔

خیال رہے دونوں ملکوں میں 15جون کے بعد سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ 15جون کو ہونے والی ایک جھڑپ میں بھارتی کرنل سمیت بیس انڈین فوجی مارے گئے تھے جنہیں چینی اہلکاروں نے بنا کسی آتشی اسلحے کے ہلاک کردیا تھا۔