وزیراعظم عمران خان نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پوری قوم کو پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے بروقت کارروائی سے حملے کو ناکام بنایا۔
عمران خان نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اورحملے کو ناکام بنایا۔ انہوں نے شہداکے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلیےدعا بھی کی۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کہ حملہ کی مذمت- سیکورٹی اداروں کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اس حملہ کو ناکام بنایا۔ پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئیے دعا گو ہوں-
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 29, 2020
خیال رہے کہ آج صبح پولیس نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام چار حملہ آوروں کو مار دیا تھا۔
فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر اور چار سیکیورٹی گارڈز شہید ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں اسٹاک ایکسچینج کا ایک گارڈ بھی شامل ہے۔