پولیس کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشتگردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کردی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورآپریشن شروع کردیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دہشتگرد جدید اسلحہ سے لیس تھے اوران کے پاس بارودی مواد سے بھری جیکٹیں بھی موجود تھیں۔
چاروں دہشتگردوں نے ٹی شرٹ ، جینزاورٹراؤزر پہنے ہوئے تھے، دہشتگردوں کی جیبوں سے شناخت کی کوئی چیزنہیں نکلی ، حملہ آوروں کی عمریں 22 سال سے 28 برس کے درمیان ہیں۔
دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 مشتبہ افراد کو پولیس نے جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔