الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی خلاف ورزی کرنے پر7 یوم میں جوابداہی کا حکم دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی خلاف ورزی کرنے پر7 یوم میں جوابداہی کا حکم دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ۔ پیمرا کا نجی ٹی وی چینلز پر وار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی غیر ذمے دارانہ رپورٹنگ کرنے پر متعدد ٹی وی چینلزکو پیمرا نے نوٹسز جاری کردیے۔

پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے متعدد ٹی وی چینلزکو پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق غیر ذمے دارانہ کوریج کرنے ، فائرنگ، لاشیں اوراسلحہ کی فوٹیج دکھانے پراظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کردیے۔

پیمرا نے جن چینلزکو نوٹسز جاری کیے ہیں انہیں الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی خلاف ورزی کرنے پر7 یوم میں جوابداہی کا حکم دیا گیا ہے بصورت دیگر پیمرا قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔