مسافر بردارکشتیوں میں تصادم۔32 افراد ڈوب کر ہلاک
ڈھاکا کے قریب دریائے بُوڑھی گنگا میں دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں،ایک کشتی میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔
12 مسافر تیرکردریا عبورکرنے میں کامیاب رہے۔فائل فوٹو
بنگلا دیش کے ایک دریا میں دو مسافر بردارکشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 32 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جبکہ 12 افراد تیرکردریا کنارے پہنچنے میں کامیاب رہے۔
بنگلا دیش کی واٹر ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کموڈورغلام صادق نے بتایا کہ 10 سے 15 کے قریب مسافر تیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ریسکیو ادارے کے غوطہ خوروں کی مدد سے 23 لاشیں نکالی جا چکی ہیں بقیہ لوگ تاحال لاپتہ ہیں، کشتیوں میں 50 سے زائد افراد سوار تھے۔
کشتیوں کے تصادم کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے اس حوالے سے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ بنگلا دیش میں بحری سفر کے لیے اقدامات اور سہولیات ناکافی ہیں جس کے باعث حادثات عام ہیں۔