قومی اسمبلی میں گزشتہ روز بلاول بھٹو کی تقریر سینسرکرائی گئی۔فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں گزشتہ روز بلاول بھٹو کی تقریر سینسرکرائی گئی۔فائل فوٹو

قادر پٹیل نے مراد سعید کا چیلنج قبول کرلیا

پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے مراد سعید کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہاکہ مراد سعید جہاں بلائیں، جب بلائیں،مناظرے کو تیار ہوں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے کہاکہ مراد سعید کی اتنی سطح اور اہلیت نہیں کہ بلاول بھٹو سے مکالمہ کرسکیں، مراد سعید جہاں بلائیں، جب بلائیں،مناظرے کو تیار ہوں،پی پی رہنما نے کہاکہ مراد سعید جلسے میں مناظرہ کریں، ٹی وی پر کریں، میں تیار ہوں۔

عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ سپلیمنٹری گرانٹ کا مقصد ہے کہ آپ نے اضافی پیسے خرچ کردیے ،اب آپ ان پیسوں کی پارلیمنٹ سے منظوری چاہتے ہیں ،آپ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ بھی آپے کے گناہ میں برابر کی شریک ہو،گزشتہ حکومتوں میں بھی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری ہوتی رہی ہے،آپ کی تو فرشتوں کی حکومت ہے آپ نے تو پیسے بچانے کے نعرے لگائے تھے ،پی ٹی آئی حکومت کھربوں کے اضافی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کروا رہی ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ بات ہوتی تھی روزانہ،اربوں کی کرپشن ہوتی ہے وہ پیسہ کہاں گیا؟،یہ تو کہتے تھے اربوں روپے آئی ایم ایف کے منہ پر ماریں گے،اب تو آئی ایم ایف نے اربوں ڈالران کے منہ پر مارے ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا تھاکہ عمران خان کو چیلنج کرنے والے ان کے سپاسی کا سامنا نہیں کر سکتے ،عمران خان کو چیلنج کرنے والا پھرایوان سے بھاگ گئے، وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی اپوزیشن کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں جس حلقے سے چاہیں بلاول الیکشن لڑیں میں مقابلے میں الیکشن لڑنے کو تیار ہوں۔