عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے اورکم سے کم پروٹوکول رکھنے کا اعلان کیا تھا۔فائل فوٹو
عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سادگی اپنانے اورکم سے کم پروٹوکول رکھنے کا اعلان کیا تھا۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام ناقابل قبول ہیں۔وزیر اعظم

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سرکارکے غاصبانہ اقدامات پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی بڑا اعلان کردیا اور انہوں نے بتایا کہ میں نےاقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل سے رابطہ کیاہےاور میں دیگرعالمی رہنماؤں سے بھی بات کررہاہوں۔اس ناقابلِ قبول سمت میں بھارت کی پیش قدمی روکناضروری ہےکہ اس سےاہلِ کشمیرکےقانونی اوربین الاقوامی طورپرضمانت شدہ حقوق پرمزید زد پڑتی ہےاورجنوبی ایشیا میں امن وسلامتی کوشدیدصدمہ پہنچتاہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پہلےمقبوضہ جموں وکشمیرپرغیرقانونی قبضہ جمانےکی بھارتی کوشش اوراب 25 ہزار ہندوستانی شہریوں کوڈومیسائل سرٹیفکیٹس کےاجرا سمیت مقبوضہ وادی میں آبادی کا تناسب بدلنےکےتمام بھارتی حربےسراسرغیرقانونی اورچوتھےجینیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قانون اورسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمنافی ہیں۔