سپر پاورہونے کا دعویداری کوروناوائرس کے سامنے کمزور پڑگیا۔ امریکہ میں ایک دن میں اتنے زیادہ کیسز سامنےآگئے کہ ہرکوئی پریشان ہو جائے۔
امریکہ کے قومی ادارہ برائےالرجی و وبائی امراض کے سربراہ ڈاکٹر انتھونی فاوسی کہتے ہیں کہ صورتحال ہمارے قابومیں نہیں اور میں بے حد پریشان ہوں کیونکہ یہ مزید بدتر شکل اختیارکرسکتی ہے۔
فاؤسی نے کہا کہ اگر ملک گیر سطح پر کوئی اقدامات نہ کیے گئے تو ایک دن میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ جن علاقوں میں یہ وائرس پھیل رہا ہے ہم صرف ان تک محدود نہیں رہ سکتے ۔ اس صورتحال سے پورا ملک داو پر لگا ہوا ہے
انہوں نے کورونا وائرس کی ویکسینزکے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس بارے میں کچھ پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔ امید ہے ہم آئندہ سال کے آغاز میں ہی ویکسین کی تیاری میں کامیاب ہوسکیں گے۔