مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائیوں کے دوران مزید2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا،نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا،تین روز میں شہدا کی تعداد7ہو گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی دہشت گردی جاری ہے،بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے،نوجوانوں کوسرچ آپریشن کی آڑمیں شہیدکیاگیا۔
کے ایم سی کے مطابق تین روزمیں شہداکی تعداد 7 ہوگئی جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے سوپور میں موبائل انٹر نیٹ سروسز معطل کردی گئی۔