لبنان میں روٹی کی قیمت میں اضافے پر مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں اوردارالحکومت بیروت میں مظاہرین اور فوج کے درمیان ہاتھا پائی سے متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات میں موصول ہوئی ہیں۔
دارالحکومت بیروت میں عوام نے مختلف مقامات پر سڑکوں کو بلاک کرکے احتجاج کیا۔ مظاہرین ٹائر جلا کر مہنگائی اورروٹی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف سراپا احجتاج ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لوگوں کو ایک روٹی کے حصول کیلیے گھنٹوں لائن میں کھڑے رہنا پڑتا ہے۔
بیروت سمیت شمالی شہر طرابلشام اورمشرقی شہر بقا کے گلی کوچوں میں سینکڑوں افراد نے اقتصادی بحران اورمہنگائی کےخلاف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
بیروت میں ہونے والے مظاہرے کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے مداخلت کی جس کے سبب10 مظاہرین زخمی ہو گئے ہیں۔
عوام ملکی کرنسی کی قدر کم ہونے اورناقابل برداشت مہنگائی کے سبب حکومت کیخلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لبنان میں بحرانوں کی وجہ بلیک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ کا ہونا ہے اوراس پر قابو پانے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔