بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک پاور پلانٹ (Neyveli Lignite power plant کے بائیلر میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک اور17 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا ذرائع سے موصول خبروں کے مطابق تامل ناڈو کے کڈالور ضلع واقع نیویلی پاور پلانٹ میں بوائیلر اسٹیج-2 میں دھماکہ ہونے سے 6 افراد ہو گئے۔حادثہ میں 17 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے جن میں سے کچھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
کڈالورریاستی دارالحکومت چنئی سے تقریباً 180 کلو میٹر دور واقع ہے۔ ایک برائیلر میں اچانک دھماکہ ہو گیا جس سے پلانٹ میں آگ لگ گئی،آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ابھی تک دھماکہ کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا۔
واضع رہے دو ماہ کے اندر ضلع میں یہ دوسرا اندوہناک واقعہ ہے اس سے پہلے ایل جی پالیمر کیمیکل پلانٹ میں 7 مئی کو گیس رساؤ ہو گیا تھا جس میں کم از کم 12 افراد اورکئی مویشیوں ہلاک ہو گئے تھے۔