سپریم کورٹ نے تہرے قتل کے مفرورملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے سندھ پولیس کو ملزمان کو6ہفتوں میں گرفتارکرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں تہرے قتل کے ملزموں کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ ملزمان گرفتار کیوں نہیں ہوئے؟،ڈی آئی جی پولیس نے کہاکہ ملزموں کی گرفتاری کیلیے بلوچستان کو لکھے خط کا جواب نہیں آیا، عدالت فرنٹیئر کورکوملزموںکی گرفتاری میں مدد کی ہدایت کرے۔
سپریم کورٹ نے مفرور ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیااورسندھ پولیس کو ملزمان کو6ہفتوں میں گرفتار کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے ایف سی کو ملزمان کی گرفتاری میں سندھ پولیس کی مدد کی ہدایت کردی۔