مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ ہمارے 6 ارکان نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی،وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں ایک رکن پیپلزپارٹی کاتھا۔
انہوں نے کہاکہ ارکان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات پرلیگی قیادت کوآگاہ کردیاگیا ،قیادت کولیگی ارکان کیخلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ،مسلم لیگ(ن)نے ارکان کیخلاف کارروائی پرغور شروع کردیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لیگی ارکان اسمبلی نے آج تیسری ملاقات کی ہے،ملاقات کرنے والوں میں جلیل احمد شرقپوری ،اشرف علی انصاری،نشاط ڈاہا،غیاث الدین،اظہرعباس ، غضنفرعلی اورفیصل خان نیازی شامل ہیں۔