پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد دو لاکھ 21 ہزار896 ہو گئی ہے جبکہ 4551 اموات ہو چکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 22 ہزار 941 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 4087 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار 896 ہو گئی ہے جبکہ مزید 78 افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے اور اموات 4551 تک جا پہنچی ہیں ۔تاہم کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 13 ہزار 623 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد 89 ہزار225 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں 78 ہزار 956، بلوچستان میں 10 ہزار 666 ، کے پی کے میں 27 ہزار 170، اسلا م آباد میں 13 ہزار 195، آزاد کشمیر میں 1160 اور گلگت بلتستان میں اب تک 1524 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 1819 تک جا پہنچی ہے جبکہ سندھ میں 1437 ، کے پی کے میں 983، اسلام آباد میں 129 ، گلگت بلتستان میں 28 ، بلوچستان میں 122 اور آزاد کشمیر میں 33 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 2479 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مریض اب تک سندھ میں صحتیاب ہوئے ہیں جہاں تعداد 49 ہزار926 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 33 ہزار 786، کے پی کے میں 14 ہزار 715 ،اسلام آباد میں 8 ہزار 264، گلگت بلتستان میں 1173، بلوچستان میں 5073 اور آزاد کشمیر میں 686 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔