لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والےاحتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو برطرف کردیا،چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی نے ارشد ملک کو برطرف کرنے کی منظوری دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ہائیکورٹ کے انتظامی کمیٹی میں سنئیر سات ججزنے شرکت کی۔انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،،جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔
نجی ٹی وی کےمطابق جسٹس سرداراحمد نعیم نےبطورانکوائری افسر ویڈیو اسکینڈل میں ارشد ملک کوقصوروارقراردیاتھا۔
یاد رہے کہ یہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد مریم نوازنے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد فاضل جج کو معطل کردیا گیا تھا اوراب تحقیقات مکمل ہونے پرانہیں نوکری سے برطرف کردیا گیا۔