نیب کی 3 رکنی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف سے کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں ڈیڑھ گھنٹے پوچھ گچھ کی ہے۔
لیگی رہنما خواجہ آصف ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ دیر نیب آفس میں گزارنے کےبعد واپس چلے گئے۔ نیب کی 3 رکنی مشترکہ ٹیم نے سیالکوٹ کینٹ ہائوسنگ اسکیم کے حوالے سے ان سے سولات کیے۔ پیشی کے بعد خواجہ آصف میڈیا سے کوئی بات کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔ انہوں نے گاڑی میں بیٹھے ہوئے بھی کسی بات کا جواب نہیں دیا۔
نیب نے خواجہ آصف کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔ نیب نے خواجہ آصف کو اس سے قبل 26 جون کو طلب کیا تھا۔خواجہ آصف کی جانب قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت اوردوبارہ نئی تاریخ مانگی گی تھی۔
خواجہ آصف کی جانب سے وکیل نجم الحسن نے نیب حکام کو جواب جمع کرایا تھا۔ نیب حکام نے جواب کا جائزہ لینے کے بعد غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دوبارہ طلب کیا تھا۔
خواجہ آصف سے کینٹ ہائوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے خواجہ آصف سے کینٹ ہاوسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں کی گئی سرمایہ کاری کی مالیت اور اس کے ذرائع سے متعلق پوچھا تھا۔ اس کیس میں خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹا سیالکوٹ میں بھی نیب کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔