مسلم لیگ ن کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے رد عمل جاری کرتے ہوئے جج ارشد ملک کی برطرفی کے لاہور ہائیکورٹ کے سات جج صاحبان کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سربہ سجود ہوں کہ اس نے ملک و قوم کی مخلصانہ خدمت کرنے والے نوازشریف کی بے گناہی کوآج سچ ثابت کردیا۔
انہوں نے کہاکہ ثابت ہو گیا کہ جج نے انصاف پر مبنی فیصلہ نہیں دیا تھا ، تین بار کے منتخب وزیراعظم کو ناحق سزا دی گئی ، سچائی سامنے آنے پرانصاف کا تقاضا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سزا کو ختم کیا جائے، فیصلہ نوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے، پارٹی کارکنان بے گناہی ثابت ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کریں ۔
واضع رہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کردیا۔