تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد ثناء اللہ خان مستی خیل نے پارٹی اور حکومت کے دفاع میں دلیل دی ہے کہ اٹھارہ ماہ میں کچھ نہیں بنتا، شادی کے بعد اٹھارہ ماہ میں تو بچہ بھی پیدا نہیں ہوتا،ان کی یہ دلیل سن کر خاتون اینکر کی بھی ہنسی نکل گئی۔
ان کی یہ دلیل سنتے ہی خاتون اینکر حیران ہوئیں لیکن اگلے ہی لمحے انہیں جملے کو مفہوم سمجھ آیا تو اپنی ہنسی پرقابو نہ پاسکیں اور ساتھی میزبان گویا ہوئے کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ9 ماہ لگتے ہیں،پی ٹی آئی والوں کے لگتے ہوں گے ۔
خاتون اینکر بولیں کہ آپ نے تو میڈیکل سائنس ہی تبدیل کرلی۔ پروگرام میں موجود ایک اور صاحب نے بتایا کہ 18 ماہ میں ہاتھی کا بچہ پیدا ہوتا ہے ، انسان کےبچے کی پیدائش 9 ماہ میں ہوتی ہے ۔ ویڈیو دیکھیے
A new record. PTI MNA defends lack of progress by claiming that it’s too soon to judge because “even a kid cannot be born in 18 months after marriage!” 😂😂😂😂😂 (clip via @azharbatla) pic.twitter.com/ybG2JQAtFi
— Hasan Zaidi (@hyzaidi) July 2, 2020
سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں ثناء اللہ خان کو یہ کہتے سناجاسکتا ہے کہ ” کہتے ہیں کہ عمران خان نے کہا کہ ایک کروڑ نوکری دوں گا، پچا س لاکھ گھر بنائوں گا، او بھائی ، اٹھارہ ماہ میں کچھ بنتا ہے؟اٹھارہ ماہ میں بچہ ہی پیدا نہیں ہوتا آپ شادی کریں تو،یہاں لوگ چالیس چالیس سال حکمرانی کرچکے”