راجہ پرویز اشرف کیلیےایک اورمشکل کھڑی ہوگئی۔ نیب کی جانب سےاسلام آباد ہائیکورٹ میں ساہیوال رینٹل پاورکیس میں راجہ پرویز اشرف کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیاگیا۔نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کا 25 جون کا فیصلہ چیلنج کیاہے۔
نیب کی جانب سے راجہ پرویز اشرف کے ساتھ 10 شریک ملزمان کی بریت کوبھی چیلنج کیاگیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سےجن ملزمان کی بریت چیلنج کی گئی ہے ان میں عبدالقدیر،وزیرعلی،اقبال علی ،ملک رضی عباس،سابق سیکریٹری پانی وبجلی شاہد رفیع، اسماعیل قریشی، سلیم عارف،سابق وزیرخزانہ شوکت ترین، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ شامل ہیں۔
خیال رہے احتساب عدالت نے ساہیوال رینٹل پاور ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔