سری لنکن کرکٹرکوشال مینڈس کو64 سالہ شخص کی ہلاکت کے الزام میں پولیس نے گرفتارکرلیا۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق کوشال مینڈس کو آج صبح پینا ڈورا میں پولیس نے گرفتارکیا ہے ، کوشال مینڈس کی کار ایک سائیکل سے ٹکرائی تھی جس سے ایک 64 سالہ شخص کی ہلاک ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوشال مینڈس اس وقت کار خود چلا رہے تھے ، مینڈس کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
25 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین 44 ٹیسٹ اور76 ایک روزہ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کر چکے ہیں ، کوشال مینڈس اس اسکواڈ میں بھی شامل تھے جس نے لاک ڈاﺅن کے اختتام پر ٹریننگ کا آغاز کیا تھا۔