آئی ایس پی آرکے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہوگیا۔
Indian Army troops unprovoked ceasefire violation in Battal Sector along #LOC, targeting civil population with mortars and heavy weapons, late last night. A 22 years old civilian got injured.
Pakistan Army troops responded effectively to Indian firing.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 5, 2020
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک 22 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا جبکہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔
واضح رہے کہ سال رواں میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 15 افراد شہید اور 114زخمی ہوئے ہیں۔