پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سابق وزیر مملکت ڈاکٹر آیت اللہ درانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
ڈی ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر صادق بلوچ نے بتایا کہ ڈاکٹرآیت اللہ درانی علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔آیت اللہ درانی 2008 کے انتخابات میں مستونگ سے پی پی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور وہ 2011 تک یوسف رضا گیلانی کی کابینہ میں وزیر مملکت برائے صنعت و پیدوار رہے۔
صحافی عمار مسعودنے کہا کہ آیت اللہ درانی کورونا کے باعث انتقال کر گئے ۔پیپلزپارٹی ایک اہم رہنما ن سے محروم ہو گئی۔
آیت اللہ درانی کرونا کے باعث انتقال فرما گئے۔ پیپلز پارٹی ایک جی دار سیاستدان سے محروم ہو گئی pic.twitter.com/4jtLan7jdP
— Ammar Masood (@ammarmasood3) July 5, 2020
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے آیت اللہ درانی کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ درانی پارٹی کے نظریاتی اوروفادارکارکن تھے،ان کا انتقال پارٹی اوربلوچستان کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔