وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو کے سامنے آج پیش ہونے سے معذرت کرلی، جس کے بعد نیب نے مراد علی شاہ کو 8 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا۔
جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کرپشن کے میگا اسکینڈل میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آج طلب کر رکھا تھا، تاہم سید مراد علی شاہ نے بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پرآج نیب تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی ہے۔
قومی احتساب بیورو نے مراد علی شاہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دو روز بعد 8 جولائی کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نیب نے مراد علی شاہ کو 28 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھجوایا تھا جس کے جوابات مانگے گئے ہیں۔ مرادعلی شاہ اس سے پہلے دو بار نیب دفتر پیش ہو چکے ہیں۔