وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں تیار کردہ وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کردی۔
وزیراعظم عمران خان نے این آر ٹی سی ہری پور کا دورہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری اور زبیدہ جلال بھی ہمراہ تھے، وزیراعظم نے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے وینٹی لیٹرز پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا اور وزیراعظم کو پاکستانی انجینئرز کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز سے متعلق بریفنگ دی گئی جبکہ وزیراعظم نے پاکستانی وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹس این ڈی ایم اے کے حوالے بھی کیے۔
A landmark acheivement of the Ministry of Science & Technology under the leadership of @fawadchaudhry. The first batch of #MadeInPakistan Ventilators #SafeVent has been handedover to NDMA by the Prime Minister of Pakistan @ImranKhanPTI.
— Ministry of Science & Technology (@MinistryofST) July 6, 2020
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز بنانے کے حوالے سے اہم دن ہے، ایک اہم سنگِ میل عبورکرلیا گیا ہے، میڈ اِن پاکستان وینٹی لیٹرزکا پہلا بیج این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیا گیا، سیف وینٹ کا پہلا بیج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے این ڈی ایم اے کے سپرد کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ این آرٹی سی پاکستان میں اپنے وینٹی لیٹرز بنانے والا پہلا ادارہ بن گیا ،این آرٹی سی مقامی وینٹی لیٹرزکے 15 یونٹس تیار کرلئے ہیں ،این آر ٹی سی ماہانہ 250 سے 300 وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
Prime Minister @ImranKhanPTI will be visiting National Radio & Telecommunication Corporation (NRTC) at Haripur today to inaugurate the production facility of first ever indigenously developed ventilators in Pakistan. pic.twitter.com/K8HQGWswlN
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 6, 2020
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ این آرٹی سی پاکستان میں اپنے وینٹی لیٹرز بنانے والا پہلا ادارہ بن گیا ،سیف وینٹ ایس پی 100 کے نام سے پورٹیبل وینٹی لیٹر مقامی سطح پر تیار ہو رہے ہیں ،سیف وینٹ ایس پی 100 سستے ،معیاری اور عالمی اداروں سے منظور شدہ ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہاہے کہ این آرٹی سی مقامی وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹس تیارکرلیے ہیں ،این آر ٹی سی ماہانہ 250 سے 300 وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔