احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف زرداری ،فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں پر فردجرم کی کارروائی موخرکردی،عدالت نے فریال تالپور کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔
جج احتساب عدالت نے کہاکہ پلی بارگین کاکیا معاملہ ہے ،کنفرم کردیں آئندہ سماعت پر کارروائی آگے بڑھائی جاسکے ،پراسیکیوٹر نیب نے کہاکہ کیس میں شریک ایک ملزم کی جانب سے پلی بارگین کامعاملہ چل رہا ہے ،ملزم نے پلی بارگین میں زمین کے کاغذات دیئے ہیں جس کی تصدیق میں وقت لگے گا ۔
عدالت نے سابق صدر آصف زرداری فریال تالپور سمیت دیگر ملزموں پر فردجرم کی کارروائی موخرکردی اورفریال تالپور کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت24 جولائی تک ملتوی کردی،عدالت نے کہاکہ اگر24 جولائی تک کارروائی مکمل ہو گی توفردجرم عائد کریں گے۔