اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہسپتالوں کیلیےقرض پروگرام کا آغازکردیا اوراس سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ قرض 7 فیصدکی شرح سود پر دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہسپتال توسیعی منصوبوں کیلیےقرض لےسکتےہیں، 50 بیڈ کے ہسپتال کی تعمیر کیلیےقرض لیا جاسکتا ہے، 24 گھنٹےسروس کیلیےآلات خریدےجاسکتےہیں تاہم آئی سی یواورسی سی یومیں ہربیڈکےساتھ وینٹی لیٹرہونا لازم ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ہسپتال کی اپنی لیبارٹری ہونا بھی لازم ہے اور ہسپتال 5 ارب روپےتک کا قرض لے سکتے ہیں۔