خیبر پختونخوا میں پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال جاں بحق ہوگئے۔
صوابی کے گاؤں کالو خان میں اشتہاری ملزمان کی پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال جاں بحق اور2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق صوابی کے علاقے کالوخان میں پولیس نے گرفتاری کیلیے چھاپہ ماراتوملزمان نے فائرنگ کردی،ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی رزڑعلامہ اقبال جاں بحق اور2 اہلکار زخمی ہوگئے،پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں اشتہاری نصیر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرافرارہوگیا۔