جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے رابطہ کیا جس میں ملک کو درپیش مسائل اورحکومت مخالف مہم پر اتفاق کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک کو درپیش مسائل اورحکومت مخالف مہم پر اتفاق کیاگیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ مولانافضل الرحمن نے بلوچستان کے مسائل سے متعلق ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی،جے یو آئی کی اے پی سی 9 جولائی کو کراچی میں ہوگی ۔