وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاہے کہ علی زیدی نے غیرذمے دارانہ حرکت کی،لگتاہے یہ ملزمان کی حمایت کے چکرمیں ہیں،اب یہ بتاتے ہیں کہ 3جے آئی ٹیزہیں،جے آئی ٹی ایک ہوتی ہے،علی زیدی کی جے آئی ٹی میں سی آئی ڈی لکھا ہے،اصل جے آئی ٹی رپورٹ میں سی آئی ڈی نہیں، سی ٹی ڈی لکھاہے۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ عزیربلوچ کورینجرزنے گرفتارکیاتھا،رینجرزنے 90 روزعزیربلوچ کوریمانڈپررکھا،جے آئی ٹی کے سربراہ نے رپورٹ محکمہ داخلہ کوجمع کرائی،7 دستخط کیساتھ اصل جے آئی ٹی رپورٹ آج بھی محکمہ داخلہ کے پاس ہے،جے آئی ٹی میں تمام اداروں کے نام تھے، 4 دستخط والی رپورٹ کی فوٹوکاپی دکھائی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ علی زیدی نے غیرذمے دارانہ حرکت کی،لگتاہے یہ ملزمان کی حمایت کے چکرمیں ہیں،انہوں نے کہاکہ غیردستخط شدہ جے آئی ٹی رپورٹ پڑھی گئی،علی زیدی کی جے آئی ٹی سامنے لانے پرہم پرسیاسی دباؤآیا،اب یہ بتاتے ہیں کہ 3جے آئی ٹیزہیں،جے آئی ٹی ایک ہوتی ہے
وزیراعلیٰ نے کہاکہ علی زیدی کی جے آئی ٹی میں سی آئی ڈی لکھاہے،اصل جے آئی ٹی رپورٹ میں سی آئی ڈی نہیں، سی ٹی ڈی لکھاہے۔مرادعلی شاہ نے کہاکہ علی زیدی جوبات کرتے ہیں اس پربھروسہ مشکل ہے،وفاقی حکومت سے کچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔