وفاق المدارس العربیہ نے 11 جولائی سے طلبہ کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے،ترجمان کاکہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے تحت امتحانات کیلیے حکومت کی اجازت حاصل کرلی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاق المدارس العربیہ کا 11 جولائی سے ملک میں موجود مدارس میں طلبہ کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے ،وفاق المدارس العربیہ نے امتحان کے بغیر طلبہ کو اگلی کلاسز میں منتقل نہ کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے.
ترجمان کاکہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے تحت امتحانات کیلیے حکومت کی اجازت حاصل کرلی گئی ہے ۔واضح رہے کہ کورونا کے باعث دینی مدارس کو ہر قسم کی سرگرمیوں کیلیے بند کردیاگیا تھا۔