تم لوگ پارٹیوں سے بھاگے ہوئے لوٹے ہو۔فائل فوٹو
تم لوگ پارٹیوں سے بھاگے ہوئے لوٹے ہو۔فائل فوٹو

نوڈیر2رینٹل پاورکیس ۔راجہ پرویزاشرف کی بریت کی درخواست مسترد

احتساب عدالت نے رینٹل پاورکرپشن کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوڈیرو ٹو رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت کے مطابق سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو کرپشن کیس سے بری نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے تمام ملزمان کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

قبل ازیں احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس کیس میں بھی راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔ نندی پورکیس میں ملزمان پر منصوبے میں تاخیر سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

عدالت نے  پیراں غائب رینٹل پاور ریفرنس راجہ پرویز اشرف اوردیگرملزمان کو بری کردیا ہے۔ بری ہونے والوں میں سابق وزیرخزانہ شوکت ترین ، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ، ،سابق سیکریٹری پانی و بجلی شاہد رفیع، اسماعیل قریشی، سلیم عارف، چودھری عبدالقدیراوراقبال علی شامل ہیں۔ راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان کو ساہُوال ریفرنس میں بھی گزشتہ ہفتے بری کیا گیا تھا۔