بورڈآف ریونیوکے تمام ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں گے۔فائل فوٹو
بورڈآف ریونیوکے تمام ذمہ داران کیخلاف کارروائی کریں گے۔فائل فوٹو

چیف جسٹس نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے کیلیے بڑا حکم دیدیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے ملک میں 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے کہاکہ سیکریٹری قانون متعلقہ حکام سے ہدایت لے کر نئی عدالتیں قائم کریں ،120 نئی عدالتوں میں ججزکی تعیناتی کی جائے ۔

چیف جسٹس پاکستا ن نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پانچ احتساب عدالتوں میں ججزکی تعیناتی کا حکم ایک ہفتے میں تعیناتی نہ ہوئی تو سخت ایکشن لیاجائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ ملک میں 120 نئی احتساب عدالتیں قائم کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ سیکریٹری قانون متعلقہ حکام سے ہدایت لے کرنئی عدالتیں قائم کریں ،120 نئی عدالتوں میں ججزکی تعیناتی کی جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کرپشن کے مقدمات،زیرالتوا ریفرنسز کا3 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل، پراسیکیوٹر جنرل اورسیکریٹری قانون کو طلب کرلیا۔سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب سے زیرالتوا ریفرنسز کو جلد نمٹانے سے متعلق تجاویز طلب کرلیں۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ نیب ریفرنسز کا جلد فیصلہ نہ ہونے سے نیب قانون بنانے کا مقصد ختم ہو جائے گا ۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کیوں نہ نیب عدالتیں بند کردی نیب قانون کو غیر آئینی قراردے دیں ،نیب کا ادارہ نہیں چل رہا ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کیا نیب اپنے قانون کی عملداری میں سنجیدہ ہے؟،20 ،20 ساے نیب کے یفرنسز زیرالتوا ہیں ،نیب ریفرنسز کے فیصلے کیوں نہیں ہورہے؟،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ نیب کے 1226 ریفرنسز زیرالتوا ہیں ،نیب ریفرنسز کافیصلہ تو 30 دن میں ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ سپریم کورٹ میں پانچ احتساب عدالتوں میں ججزکی تعیناتی کا حکم بھی دیا، ایک ہفتے میں تعیناتی نہ ہوئی تو سخت ایکشن لیاجائے گا۔