کراچی کے علاقے سچل میں بیکری پردستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔ہوگیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) ایسٹ کے مطابق سچل بلاول گوٹھ میں دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا۔
پولیس آفیسرکے مطابق دستی بمحملے میں جاں بحق ہونے والا شخص سابق پولیس انسپکٹر ہے۔ جاں بحق ہونے والا شخص بیکری کا مالک ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت واشق کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق حملہ آورموٹرسائیکل پر سوار تھے۔پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورتحقیقات شروع کردیں تاہم فوری طور پرحملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔