انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزکے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسرے ہی اوورمیں پہلی وکٹ گرگئی، چومینک سبلی بغیرکوئی رن بنائے گیبرئیل کا شکار بن کرپویلین لوٹ گئے۔
ابھی میچ میں 17 اعشاریہ 4 اوور ہوئے تھے کہ بارش کے باعث کھیل کو روکنا پڑا۔میزبان انگلینڈ نے 17 اعشاریہ 4 اوور میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر35 اسکور بنالیا، انگلینڈ کے اوپنر بیسٹمین ڈومنیک سبلے کوئی رنر بنائے بغیر ہی آؤٹ ہوگئے تھے۔
https://twitter.com/i/status/1280853980336099329
میچ کے آغاز میں ہی اس وقت دلچسپ صورت حال دیکھنے میں آئی جب انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ میچ کے آغاز میں ہی کپتان ایس او پیز بھول گئے اور ٹاس کے موقع پر ہاتھ ملانے کی کوشش کی۔ میچ میں بلیک لائیوز میٹر مہم سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا گیا۔
NO HAND SHAKES ALLOWED !! 🤝❌
sanitise your hands stoksey @benstokes38 😂😂
WELCOME TO THE WEIRDEST CRICKETING ACTION in 2020 !! #ENGvWI pic.twitter.com/miU8WVpdL3
— K (@tweetsbyhk) July 8, 2020
میچ کیلیے انگلش ٹیم کی قیادت بین سٹوکس کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روری برنز، چومینک سبلی، جو ڈینلی، زیک کرالی، اولی پوپ، جوز بٹلر، ڈومینک بیس، جوفرا آرچر، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیات جیسن ہولڈرکر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جون کیمبل، کریگ بریتھ ویٹ، شمار بروکس، شائی ہوپ، روسٹن چیز، جرمین بلیک ووڈ، الزاری جوزف، کیمار روچ اور شینن گیبریل شامل ہیں۔