50فیصد ٹریفک جام ہونے پر 15لاکھ سڑکوں پر پھنس جاتی ہیں۔فائل فوٹو
50فیصد ٹریفک جام ہونے پر 15لاکھ سڑکوں پر پھنس جاتی ہیں۔فائل فوٹو

پٹرول بحران۔اٹارنی جنرل صاحب!آپ کی تجاویز ہومیوپیتھک ہیں۔لاہورہائیکورٹ

پٹرول بحران کی تحقیقات کیلیے لاہورہائیکورٹ نے اعلیٰ سطح کمیشن بنانے کافیصلہ کیا ہے،عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان سے کمیشن کیلیے نام طلب کرلیے،عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل کی تجویزکردہ نام بہترنہ ہوئے توخودتجویزکریں گے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ریکارڈچھپانے کی کوشش کی گئی توسخت کارروائی ہوگی،مجھے کمیشن میں مضبوط لوگ چاہئیں،چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب!آپ کی تجاویز ہومیوپیتھک ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،وزیراعظم کے پرنسل سیکریٹری اعظم خان سیکرٹری پٹرولیم ،چیئرپرسن اوگراسمیت دیگر پیش ہوئے۔لاہورہائیکورٹ نے پٹرول بحران کی تحقیقات کیلیے اعلیٰ سطح کمیشن بنانے کافیصلہ کیا ہے،عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان سے کمیشن کیلیے نام طلب کرلیے،عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل کی تجویزکردہ نام بہترنہ ہوئے توخودتجویزکریں گے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ریکارڈچھپانے کی کوشش کی گئی توسخت کارروائی ہوگی،مجھے کمیشن میں مضبوط لوگ چاہئیں،چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب!آپ کی تجاویز ہومیوپیتھک ہیں ،اٹارنی جنرل نے کہاکہ مجھے حکومت کی جانب سے ہدایات ہیں عدالت سے کچھ نہیں چھپانا،جوبھی ذمے دار ہو اس کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ حکومت نے مافیا کو 4 کروڑ جرمانہ کیااورمافیانے 7 ارب 4 دن میں کمالئے ۔

چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ پرنسپل سیکریٹری ٹووزیراعظم بھی بڑا آدمی ہے، پرنسپل سیکریٹری ٹووزیراعظم حکومت چلاتاہے،اسٹیبلشمنٹ بھی،4،4 باربلانے پربھی وزیراعظم کاپرنسپل سیکریٹری نہیں آتا۔چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ یہ وفاقی حکومت کی خراب گورننس کی انتہاہے،حکومت نے مطمئن نہ کیا توتحریری آرڈرمیں لکھ دوں گا،یہ گڈگورننس ہے حکومت کی موجودگی میں پٹرول بحران پیداہوا؟۔

پرنسپل سیکرٹری صاحب!روسٹرم پر آجائیں اور بتائیں بحران پر کارروائی کب شروع ہوئی؟پرنسپل سیکریٹری صاحب !بتائیں بحران کا معاملہ وزیراعظم کے علم میں کب لایا گیا؟۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ پرنسپل سیکریٹری کے تحریری جواب میں الفاظ کا گورکھ دھند نظر آتا ہے ، جب تک بحران کے ذمے دار نہیں پکڑے جائیں گے تب تک بحران پر قابو نہیں پایا جاسکتا، بظاہر لگتا ہے آئل مافیا نے فائدہ اٹھانے کیلئے پٹرول کو شارٹ کیا،حکومت پہلے یکم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاتی ہے گزشتہ ماہ 26 جون کو قیمتیں بڑھا کر مافیا کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔عدالت معاملے پر کمیشن کیلئے نام تجویز کرے گی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو عدالتی معاون ،اویس خالد اوراظہر صدیق سے مل کر ٹی او آر بنانے کی ہدایت کردی،اٹارنی جنرل نے کمیشن بنانے کیلئے ناموں کے معاملے پر حکومت سے مشاورت کیلیے مہلت مانگ لی ۔

چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ ایسا کمیشن چاہیے جو اعظم خان سے باز پرس بھی کرسکے،اس حمام میں سب کے کپڑے اتریں گے،اس 7 ارب سے فائدہ دینے والوں نے مٹھائی بھی کھائی ہو گی ۔