وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے 15ستمبر سے کھولنے کا اعلان کردیا، یعنی جولائی کے 20 دن اور پورا اگست بھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے ،ستمبرکے وسط میں اسکول دوبارہ کھل رہے ہیں۔
اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اسکول کھولنےسمیت متعددامورزیرغورآئے، تعلیمی ادارے 15 ستمبرسےکھولنےکافیصلہ کیاہے، ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صحت کے انڈیکیٹرز کو مد نظر رکھا جائیگا، حالات ٹھیک ہوگئےتوادارےمرحلہ وارکھولےجائیں گے، ایس اوپیزپرنظرثانی کی جائےگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگست کےپہلےاورپھرتیسرے ہفتے میں اس فیصلےپرنظرثانی کریں گے، فیصلہ ہوا ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں کو انتظامی دفاتر پہلے کھولنے کی اجازت دی جائے،ستمبر کے پہلے ہفتے صحت کے معاملات سے متعلق مشاورت ہوگی، تعلیمی ادارے کھولنےسےمتعلق ایس اوپیزکی مختلف تجاویزآرہی ہیں,تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پرعمل درآمد سے متعلق ٹریننگ ہوگی۔