افریقی ساحلی ملک آئیوری کوسٹ کے 61 سالہ وزیراعظم عمادو گون کولیبلی کو کابینہ اجلاس میں شرکت کے فوری بعد طبیعت بگڑنے پراسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئیوری کوسٹ کے صدر الاسانے اوتارا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمادو گون کولیبیلی اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ صدارتی محل میں کابینہ اجلاس کے فوری بعد اچانک ان کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
صدر اوتارا نے وزیراعظم عمادون کی اچانک موت پر ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ عمادو گون نے 10 جنوری 2017 کو ملک کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ رواں برس اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں حکمراں جماعت کے امیدوار بھی تھے۔
وزیراعظم عمادو گون حال ہی میں فرانس سے لوٹے تھے، وہ دو ماہ تک فرانس میں رہے تھے جہاں ان کا مکمل چیک اپ کیا گیا تھا اور ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے تک آرام کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 2012 میں وزیراعظم عمادو گون کے دل کا آپریشن بھی ہوا تھا۔
Je salue la mémoire d’un homme d’Etat, de grande loyauté, de dévouement et d’amour pour la Patrie. Il a incarné cette jeune génération de cadres ivoiriens de grande compétence et d’extrême loyauté à la Nation. pic.twitter.com/55QkrrZOr3
— Alassane Ouattara (@AOuattara_PRCI) July 8, 2020
صدر الاسانے اوتارا نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمادو کے ساتھ 30 سالہ سیاسی رفاقت پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔