یورپی یونین کے بعد امریکہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی۔
امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا۔ اجازت نامے کی منسوخی کے بعد پی آئی اے امریکا کیلیے اپنی پروازیں نہیں چلاسکے گی۔ یہ پابندی پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پرتشویش کے باعث لگائی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئرلائن پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔ 2 روز قبل سیفٹی ایجنسی نے 32 رکن ممالک کو تجویز دی تھی کہ وہ بھی مشکوک لائسنس رکھنے والے پائلٹس پر پابندی عائد کردیں۔