نیپال نے ملک کے خلاف مبینہ پروپیگنڈا کرنے پرڈی ڈی (دور درشن) نیوزکے علاوہ تمام بھارتی نیوز چینلز پر پابندی عائد کردی ۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ نیپال کے کیبل آپریٹرزنے ہندوستانی نیوز چینلزکو بند کردیا ہے۔
نیپال حکومت کے ترجمان یوراج خطیواڈا نے کہ کہ ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ نیپالیوں کی خودمختاری اور خود اعتمادی کی خلاف ورزی کرنے والی خبروں کو عام نہ کیا جائے۔اس میں پڑوسی ممالک کا میڈیا بھی شامل ہے ہم سیاسی اورقانونی دونوں طرح کے علاج تلاش کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل نیپال نے اپنے نقشے میں ترمیم کی ہے جس میں اس کے حصے کے طورپرکچھ ہندوستانی علاقے دکھائے تھے۔
نیپال کی پارلیمنٹ نے 13 جون کو متفقہ طورپرآئین ترمیمی بل منظورکیا جس میں تازہ ترین سیاسی انتظامی نقشہ کو ایڈجسٹ کرنے کی راہ ہموارکی گئی جس میں اس کی علامت میں کالاپانی ، لیپولیخ اور لمپیادھورا کے ہندوستانی علاقے شامل ہیں۔