ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 2521 کیسز سامنے آ گئے جبکہ 74 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 24 ہزار 211 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 2521 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثر ہ افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ 48 ہزار 872 ہو گئی جبکہ مزید 74 افراد دم توڑ گئے اوراموات 5 ہزار197 تک پہنچ گئیں ۔کوروانا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 56 ہزار 700 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم ملک بھر میں 2118 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے ۔
کورونا وائرس کے ا ب تک سب سے زیادہ کیس سندھ میں سامنے آ چکے ہیں جہاں تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 836 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 86 ہزار 556 ، کے پی کے میں 30 ہزار 78 ، بلوچستان میں 11 ہزار 157 ، اسلام آباد میں 14 ہزار 23 ، آزاد کشمیر میں 1564 اور گلگت بلتستان میں 1658 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔
کوروناوائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 74 افراد دم توڑ گئے جس کے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 197 ہو گئی ہے ، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں ہیں جہاں تعداد 2 ہزار چھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ سندھ میں 1747، کے پی کے میں 1087، اسلام آباد میں 152 ، گلگت بلتستان میں 36 ، بلوچستان میں 126، آزاد کشمیر میں 43 افراد دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے اب تک ایک لاکھ 56 ہزار 700 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ افراد کا تعلق سندھ سے ہے جہاں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار439 ہے ، پنجاب میں 55 ہزار 175، کے پی کے میں 20 ہزار 762، اسلام آباد میں 10 ہزار 645، گلگت بلتستان میں 1316، بلوچستان میں 7421 اور آزادکشمیر میں 942 افراد ٹھیک ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے۔