دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوں میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کی۔فائل فوٹو
دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوں میں چیک پوسٹ پرفائرنگ کی۔فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں فوج کے 4 جوان شہید،4دہشت گرد مارے گئے

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پاک فوج کے چار جوان شہید اورچاردہشت گرد مارے گئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے بویا علاقے سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں وژدہ سر کے علاقے میں یہ کارروائی کی گئی۔

مذکورہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طورپر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر کارروائی کی جس کے دوران وہاں موجود چاروں دہشت گرد مارے گئے۔

کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان بھی شہید ہوئے۔ بعدازاں فوج نے علاقے کو کلیئر کروالیا۔ اس کارروائی میں سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد شہباز یاسین، سپاہی راجا وحید احمد اور سپاہی رضوان خان نے جام شہادت نوش کیا۔