افغانستان میں قیام امن خواب بن گیا۔ افغان صوبہ سمنگان میں کار بم دھماکے میں 50 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
افغان ٹی وی کے مطابق صوبائی گورنرکے ترجمان صادق عزیزنے بتایا ہے کہ دھماکہ جنوبی صوبہ سمنگان کے دارالحکومت ایبک میں قومی ڈائریکٹوریٹ برائے سلامتی کے صوبائی دفترکے قریب ہوا، حملے میں انٹیلی جنس ایجنسی کے ہیڈکوارٹرکو کار بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیاہے۔
کار بم دھماکے کے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کردی،عینی شاہدین کے مطابق حملہ آورعمارت کے اندر ہی موجود ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے سے ہونے والی تباہی میں 50افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ون ٹی وی کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
محکمہ صحت کے ڈائریکٹر خلیل مصدق نے بتایا کہ اس حملے میں بچوں سمیت 43 شہری اور سیکیورٹی فورسزکے ممبران زخمی ہوگئے، تعداد میں اضافہ اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔