کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔فائل فوٹو

کراچی میں 24 اور25 جولائی کو تیز بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 24 اور25 جولائی کو تیزاور درمیانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 24سے 25جولائی کے درمیان کراچی میں مون سون کے نئے سسٹم کے تحت تیزاوردرمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق 24 سے 25 جولائی کے درمیان شہر میں نئے مون سون سلسلے کی توقع ہے جو طاقتور بھی ہوسکتا ہے، اوراس کے تحت شہر میں درمیانی اورتیز بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہر میں آئندہ 5 سے 6 روز کے دوران موسم اسی طرح سے خوشگوار رہنے کا امکان ہے، تیز بارش کا سبب بننے والا سسٹم اس وقت کراچی کے اطراف میں کہیں موجود نہیں، تیز سمندری ہواؤں کی وجہ سے بننے والے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو رہی ہے اورانہی  بادلوں کی وجہ سے کل بھی شہر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، جبکہ آج شہر کا مطلع ابرآلود رہنے اورکہیں بوندا باندی اورکہیں ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔