مریض کے مردہ قرار دئیے جانے پراہل خانہ نے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کی تو اچانک مردہ زندہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مردہ زندہ ہونے کا یہ انوکھا واقعہ جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں پیش آیا، جہاں ایک شخص کو ہائی بلڈپریشرکے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کرنے کے کچھ دیر بعد مریض کو مردہ قراردے کر مردہ خانے منتقل کردیا۔
ڈاکٹروں نے اہل خانہ کو مطلع کیا تو67 سالہ مریض جان جوزے رومیروکے اہلخانہ نے طبی ماہرین کی بات پر اعتبار کرنے سے انکارکرتے ہوئے مردے کو دیکھنے کی ضد کی جس پر ہسپتال انتظامیہ نے کرونا وائرس کا بہانہ بناکر مردے تک رسائی دینے سے انکارکردیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے انکارپراہلخانہ مشتعل ہوگئے اور ہسپتال میں توڑ پھوڑکرتے ہوئے مردہ خانے تک جاپہنچے اور مردہ خانے میں بھی توڑ پھوڑکی۔جب اہل خانہ نے اپنے مریض کو دیکھا تو مردہ قرار دیا جانے والا شخص زندہ تھا۔اہل خانہ نے کئی گھنٹے ہسپتال کے مردہ خانے میں رہنے کے باعث مریض کو اسکیمیا کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔