فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے شوگرملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ عملدرآمدکیس میں حکومت کو شوگرملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دیدی،عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا حکم امتناع خارج کرتے ہوئے ہائیکورٹس کومعاملے پرفیصلے کیلیے 3 ہفتے کی مہلت دیدی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شوگرانکوائری کمیشن رپورٹ عملدرآمدکیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ،اٹارنی جنرل نے کہاکہ یہ پہلاکمیشن ہے جس میں 2 وزرائے اعلیٰ پیش ہوئے،وزیراعظم کے قریب ترین ساتھی کوبھی کمیشن میں پیش ہوناپڑا،عدالت نے کہاکہ شفاف کام ہوناچاہئے تاکہ ملزمان کیفرکردارتک پہنچ سکیں،حکومت کوکام سے کیسے روک سکتے ہیں؟۔
میڈیارپورٹس کے مطابق شوگرانکوائری کمیشن رپورٹ عملدرآمدکیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی ،اٹارنی جنرل نے کہاکہ یہ پہلاکمیشن ہے جس میں 2 وزرائے اعلیٰ پیش ہوئے،وزیراعظم کے قریب ترین ساتھی کوبھی کمیشن میں پیش ہوناپڑا،عدالت نے کہاکہ شفاف کام ہوناچاہیے تاکہ ملزمان کیفرکردارتک پہنچ سکیں،حکومت کوکام سے کیسے روک سکتے ہیں؟۔

سپریم کورٹ نے حکومت کوشوگرملزکیخلاف کارروائی کی اجازت دےدی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ حکومت اورادارے قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

وکیل شوگر ملز نے کہاکہ وزرابیان بازی کرکے میڈیاٹرائل کرتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ بیان بازی سیاسی معاملہ ہے،زیادہ مداخلت نہیں کر سکتے،عدالت نے رپورٹ پرحکومتی عہدیداروں کوبیان بازی سے بھی روک دیا ۔

سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کاحکم امتناع بھی خارج کردیا،عدالت عالیہ نے سندھ اوراسلام آبادہائیکورٹس کومعاملے پرفیصلے کیلیے 3 ہفتے کی مہلت دیدی، عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹس 3 ہفتے میں معاملے پرفیصلہ کریں،کیس کی سماعت3 ہفتے کیلیے ملتوی کردی گئی ۔