پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار604 ہوگئی اور5 ہزار320 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 20 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اب تک 16 لاکھ 6 ہزار 190 ٹیسٹ کیے چکے ہیں۔
کورونا کے 1 ہزار 979 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 53 ہزار 604 ہوگئی ہے۔ گزشتہ ایک روز میں مزید 50 اموات ہوئیں جس کے نتیجے میں مجموعی اموات کی تعداد 5320 ہوگئی۔
ملک میں اس وقت کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 77 ہزار573 ہیں جبکہ ایک لاکھ 72 ہزار810 افراد صحت یاب ہوئے ہیں، فعال مریضوں میں سے 2 ہزار78 کی حالت تشویش ناک ہے۔
سرکاری اعداد و شمارکے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں جہاں یہ تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 622 ہو گئی ہے، پنجاب میں 87 ہزار 492، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار747، بلوچستان میں 11 ہزار 192، اسلام آباد میں 14 ہزار 202، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 694 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے ایک ہزار 655 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 50 افراد جان کی با زی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5320 ہو گئی ہے ، وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے زیاد ہ افراد کا تعلق صوبہ سندھ سے جہاں تعداد 2026 ہو گئی ہے ، پنجاب میں 1826، کے پی کے میں 1106، اسلام آباد میں 155، گلگت بلتستان میں 36 بلوچستان میں 126 اور آزاد کشمیر میں 45 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔