اسلام آبادہائیکورٹ نے معاونین خصوصی تعیناتی کیس میں آئندہ سماعت پروزیراعظم کے تمام حالیہ معاونین کی فہرست طلب کرلی،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ عدالت جواب جمع نہ کرانے والے معاونین کوچوتھی بارنوٹس جاری کررہی ہے،آئندہ سماعت پرفریقین حاضرنہیں ہوتے توان کوسنے بغیرفیصلہ کر دیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاونین خصوصی تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی ۔جسٹس عامرفاروق نے استفسارکیا کہ وزیراعظم کے معاونین کے نوٹیفکیشن کون جاری کرتاہے؟،وکیل جی ایم چوہدری نے عدالت کوجواب دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ ڈویژن نوٹیفکیشن جاری کرتاہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پروزیراعظم کے تمام حالیہ معاونین کی فہرست طلب کرلی،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ عدالت جواب جمع نہ کرانے والے معاونین کوچوتھی بارنوٹس جاری کررہی ہے،آئندہ سماعت پرفریقین حاضرنہیں ہوتے توان کوسنے بغیرفیصلہ کر دیں گے، عدالت نے کیس کی سماعت اگست کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔