سندھ حکوم نے مویشی منڈی اورعیدالاضحی سے متعلق ایس او پیز جاری کردیے۔فائل فوٹو
سندھ حکوم نے مویشی منڈی اورعیدالاضحی سے متعلق ایس او پیز جاری کردیے۔فائل فوٹو

سندھ حکومت نےمویشی منڈیوں کے قیام کی اجازت دیدی

سندھ حکومت نے ایس او پیزکے تحت مویشی منڈیوں کے قیام کی اجازت دیدی تاہم بچوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

مویشی منڈیوں اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق اجلاس میں وزیراعلی سندھ  مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام زیادہ تعداد میں مویشی منڈیوں کا رخ نہ کریں۔

اندرون شہر چھوٹی منڈیاں لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جاری کردہ ایس او پیز پرعملدرآمد کرانا منڈی انتظامیہ کی ذمے داری ہو گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گلی محلوں میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اور بچوں کے مویشی منڈیوں میں بچوں کے جانے پر پابندی ہو گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ گلی محلوں میں لگنے والی مویشی منڈیوں کے خلاف کاروائی کریں۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عید قرباں پر گلی محلےمیں جانوروں کےکاٹنے پرپابندی ہوگی۔ یوسیز کی سطح پرقربانی کےلیےمخصوص مقام بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ بلدیات مویشی منڈیوں سے ٹیکس نہیں وصول کرے گا، منڈی منتظمین کوپابند کیا جائے گا کہ ایس او پیزپرعمل کرائیں۔

لوکل گورٹمنٹ مویشی منڈیوں سے کسی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کرے گی۔ اجلاس میں کورونا کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں زیادہ ٹیسٹ کرنےکا فیصلہ ہوا۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مفت ٹیسٹ کرارہی ہے۔جن افراد کوعلامات محسوس ہوں وہ ضرور ٹیسٹ کرائیں۔